راگھوچڈھا نے اپنی ہونیوالی بیوی اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا

ممبئی (پاکستان امیج)راگھو چڈھا نے اپنی ہونے والی اہلیہ پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بات چیت کی۔

ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی رہنما راگھو چڈھا نے کہا کہ پرینیتی سے پہلی ملاقات طلسماتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جیسے بھی ملے، وہ بہت طلسماتی تھا اور ملاقات کا بہت مناسب طریقہ تھا۔ راگھو نے کہا کہ میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے پرینیتی کو میری زندگی میں بھیجا، یہ میرے لیے بہت بڑی رحمت ہے اور میں اس کا جیون ساتھی بننے پر بے انتہا خوش ہوں۔

یوٹیوبر نے کہا کہ پوری قوم آپ لوگوں کی شادی کا انتظار کر رہی ہے اور بہت خوش ہے، جوابا راگھو نے کہا کہ میں پورے ملک سے زیادہ خوش ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *