اسلام آباد (پاکستان امیج )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کی اآزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عدالت بہت جلد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی، سکیورٹی اداروں کا اپنا کردار ہے انہیں اپنا وہ کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ’اندرونی سکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں لیکن کئی مرتبہ تھریٹس حکومت اور عدالتی اداروں سے جڑی ہوتی ہیں جس پر ایجنسیوں سے رابطے کرنا پڑتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہی بات کی ہے اور ارباب اختیار تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image