ملک کے وہ علاقے جہاں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہو گا۔ اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم کے خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *