شاہین آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے

پشاور (پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے، واضح رہے کہ قیادت کے منصب سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی تھی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے واضح پیغام دیا تھا کہ اس فیصلے سے وہ خوش نہیں۔

آج نیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہین آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ وہ رخصت کی اجازت لے کر گئے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ایمرجنسی میں جانا پڑا ہے۔ سابق کپتان 7 اپریل کو جی ایچ کیو کے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ وہ جمعہ کو کیمپ سے چلے گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *