پشاور (پاکستان امیج ) سابق وزیراعلیٰ محمود خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور اورکزئی نے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ محمود خان کی رہنمائی میں ہماری پارٹی ترقی کرتی رہے گی۔سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اس سے قبل پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین تھے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا، پرویز خٹک نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image