’’عمران خان کا بشری ٰ بی بی سے نکاح فروری نہیں ہوا بلکہ تب وہ تقریب ۔۔‘‘سلمان اکرم راجہ کے عدالت میں دلائل

اسلام آباد(پاکستان امیج)عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح فروری میں نہیں ہوا بلکہ صرف دعائیہ تقریب رکھی گئی تھی ، نکاح کے بعد تو 10 تقریبات ہو سکتی ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت کے دوران نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے بیان دیا فروری میں نکاح کی دعا رکھی ،ٹرائل کورٹ میں عمران خان نے بیان دیا بیٹوں کو بتانے کے بعد دعائیہ تقریب ہوئی، فروری میں نکاح نہیں ہوا، صرف دعائیہ تقریب رکھی گئی تھی، نکاح کے بعد دس تقریبات ہو سکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے نکاح کرنے سے انکار تو نہیں کیا، خاور مانیکا چھ سال خاموش رہے ، ایک جملے پر کیس شکایت دائر کر دی ۔

ان کا کہناتھا کہ اسلام میں خاتون کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے ، طلاق کے کم سے کم 48 دن بعد نکاح ہونا چاہیے ، ہمارے مطابق بشریٰ بی بی کو اپریل 2017 میں طلاق ہوئی، کیس میں لگائی گئی دفعہ میں فراڈ نیت کے باعث سز ا ہوتی ہے ، بشریٰ بی بی پر چند سال قبل عدت میں نکاح کرنے کے الزامات لگائے جا چکے ہیں، مارچ 2018 میں خاور مانیکا نے ٹیلیویژن پر بیان دیا بشریٰ بی بی پا پردہ خاتو ن ہیں، خاور مانیکا نے تو کہا بانی پی ٹی آئی بھی بہت متقی انسان ہیں، خاور مانیکا نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی سے زیادہ پرہیز گار عورت نہیں دیکھی۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ ویڈیوکلپ کے متعلق جرح میں خاور مانیکا نے بیان دیا ؟سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خاور مانیکا نے کہا ملازم لطیف بتاتا تھا ،میں کہتا تھا انہیں منع کرو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *