قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے نام فائنل کر لیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچز کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے، اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہیڈ کوچز کیلئے پی سی بی نے بات پکی کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلیسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔بتایا جارہا ہےکہ پی سی بی رسمی کارروائیوں کے مکمل ہونے کا منتظر ہے، رسمی کارروائی مکمل ہونے پر کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *