دھاتی ڈورکہاں بن رہی ہے ؟ مریم نواز نے میٹنگ میں حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہيں پتا چلا ہے پتنگ بازی کی دھاتی ڈور خیبر پختونخوا سے بن کر پنجاب آ رہی ہے۔

پنجاب کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ اسے سیاسی جماعت ہی نہیں مانتیں جو ملک پر حملہ آور ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دھاتی ڈور سے متعلق بیان پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ گردنیں کاٹنے والی دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے پنجاب میں آرہی ہے، پنجاب میں ڈور آرہی ہے تو کیا آپ کی پولیس سو رہی ہے؟ کیا آپ کی پولیس صرف آپ کی سکیورٹی اور پروٹوکول پر مامور ہے؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس بیان سے ثابت کر رہی ہیں کہ ان کی حکومت نالائق حکمرانوں پر مشتمل ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا اورپنجاب کے لوگوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے سے گریز کریں۔

ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کو جواب میں کہا کہ دھاتی ڈور سے متعلق نشاندہی الزام تراشی نہیں بلکہ رپورٹس کی بنیاد پر کی گئی ہے، صوبائیت کارڈ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *