محکمہ موسمیات کی اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی

کراچی(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کر دی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،7سے 9اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے،زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 7سے 9اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *