کینسر اور دل کے امراض کی جعلی ادویات کس شہر میں بنائی جا رہی تھیں؟ سفاک گروہ پکڑا گیا

کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں کینسر اور دل کے امراض کی جعلی ادویات بنانے والا سفاک گروہ پکڑا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کی ٹیم نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے عملے کے ہمراہ لائنز ایریا میں کارروائی کی اور مریضوں کی زندگیوں کو موت کے کنارے گھسیٹنے والے سفاک کارندوں کو پکڑ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان عبدالسعود فیصل اور محمد آصف اپنے گھر پر ہی جعلی ادویات کو بنا کر پیک کر رہے تھے، ان جعلی ادویات میں 82 سے زائد مختلف اقسام کی کینسر، دل کے امراض، ہائیپرٹینشن سمیت بیماریوں میں استعمال ہونے والی گولیاں اور کیپسول موجود تھے۔ ملزمان کے قبضے سے مشینری اور دیگر آلات بھی برآمد کر لئے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *