لاہور (پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عمران خان کو جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا جائے گا یا نہیں، عدالت آج دوپہر 2 بجے فیصلہ سنائے گی۔
Pakistan Image