تحریک انصاف اب تک ہونیوالے فیصلوں سے مطمئن ہے یا نہیں ؟ حامد خان نے اندر کی بات بتا دی

کراچی (پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما سینئر وکیل حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ خیال ہے جس طرح فیصلے اب تک ہوئے ہیں وہ ان کے حق میں نہیں ہوئے،6ججوں کے خط کا معاملہ سیاسی جماعتوں کا نہیں ہے یہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،میں سمجھتا ہوں عدالت میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے، چیف جسٹس نے اشارہ دیا ہے کہ عید کے بعد تمام ججز دستیاب ہوں گے تو فل کورٹ بنائے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ” آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ” میں کیا ۔ پروگرام مین وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *