‘ملک ہے تو ہم سب ہیں، سیاست کی بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہئے’،معاشی صورتحال پر آصف زرداری بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی (پاکستان امیج) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ہم سب کو سیاست کی بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایس آئی ایف سی منصوبے جلد مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *