اسلام آباد (پاکستان امیج) صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ۔
“جنگ ” نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16اپریل کو ہوگا۔ 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب ہوگا۔ جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں، چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ، مسلح افواج کے سربراہ سفارتی نمائندوں اور اہم شخصیات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔
Pakistan Image