رمضان پیکیج، یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل کتنے ارب روپےتک جا پہنچی ؟ جانیے

اسلام آ باد (پاکستان امیج)رمضان پیکیج، یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل کتنے ارب روپےتک جا پہنچی ؟ اس حوالے سے اہم اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کی سیل 30ارب روپے سے بڑھ گئی۔ یوٹیلیٹی سٹورزکی سیل یکم اپریل تک 30ارب 29کروڑ روپے رہی، رمضان پیکج کے تحت سیل کاہدف 36 ارب روپے مقرر ہے۔ یکم اپریل تک لاہور نارتھ اور ساتھ کی سیل 2 ارب32 کروڑ روپے اور راولپنڈی کی1 ارب72 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔ یکم اپریل تک پشاور کی سیل1 ارب37 کروڑ روپے اور اسلام آباد کی سیل1 ارب 28 کروڑ روپے رہی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *