خواجہ آصف نے جن 2شخصیات کے نام لیے اسے سنجیدہ کیوں نہیں لیا جاتا ؟ جاوید لطیف نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میرا خواجہ آصف سے ذاتی تعلق اچھا نہیں ہے، خواجہ آصف وزیردفاع ہیں انہوں نے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے نام لیے اسے کیوں نہیں سنجیدہ لیا جاتا۔ گڈ ٹو سی یو کہنے والے ریٹائرڈ چیف جسٹس کو بلانا چاہیے، نواز شریف اور بشریٰ بی بی دونوں کو زہر دیئے جانے کی انکوائری ہونی چاہیے، پالیسی ساز آج بھی نہیں سمجھے تو ریاست کیلئے بہت الارمنگ بات ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *