“آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہاہوں” نواز شریف نے ایسا کیوں کہا ۔۔؟

اسلام آباد (پاکستان امیج )سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کے دوران نوازشریف جب ووٹ کی پرچی حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پولنگ عملے کے پاس کھڑے تھے تو پیپلز پارٹی کےرانا محمود الحسن نے آگے بڑھ کر ہاتھ ملایا، اس موقع پر نوازشریف نے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ رانا صاحب کیا حال ہے آپ کا ‘ ۔ رانا محمودالحسن نے حال احوال کے بعد ووٹ دینے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہاہوں ،میرے دل پر بوجھ ہے ‘ ۔یاد رہے کہ رانا محمود الحسن طویل عرصہ تک مسلم لیگ (ن )کا حصہ رہے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *