ریلی نکالنے کا کیس، عدالت نے عمران خان اور اسد عمر کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) عدالت نے عمران خان اور اسد عمر کو ریلی نکالنے پر درج مقدمے سے بری کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر درج مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جہاں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی خزانہ اسد عمراور علی نواز اعوان کو مقدمے سے بری کر دیا،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔ اس موقع پر وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نےتھانہ مارگلہ کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو بری کرنے کاحکم سنادیا۔ عدالت نے مقدمے میں شریک ملزم ایم این اے راجا خرم نواز سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم سنادیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *