محسن نقوی کی فٹنس کیمپ میں شاہین سے ملاقات کے دوران کیا بات ہوئی ؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (پاکستان امیج)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی فٹنس کیمپ کے دورے کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی ہے ۔

چیئرمین پی سی بی نے کاکول میں پاک فوج کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے شاہین شاہ آفریدی سے مصافحہ کیا جس کی تصویر بھی وائرل ہوئی ، اس موقع پر محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز آپ سے پوچھے بغیر بیان جاری کیا گیا بچوں سے غلطی ہوگئی تھی، چیئرمین کی بات پر شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہم سب ایک ہیں میرا دل صاف ہے زیادہ بات نہیں بڑھانا چاہتا۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سے فیصلے میرٹ پر ہوں گے اور میرٹ پر فیصلے کرنے کے لیے کسی سے ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، آپ سب ہمارا فخر ہیں دل لگا کر کیمپ میں ٹریننگ اور فٹنس پہ کام کریں ، کپتان کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی ریکمنڈیشن پہ کیا، کرکٹ بورڈ کا کام کھلاڑیوں کو سہولیات مہیا کرنا ہے میدان کے اندر پرفارم آپ نے کرنا ہے ایک چیز کی گارنٹی دیتا ہوں کہ جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم کا حصہ ہوگا کسی سفارش کو نہیں مانا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کے لیے سارے اختیارات سلیکشن کمیٹی کو دے دیے گئے ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے اس میں کسی کو مداخلت کا اختیار نہیں ہوگا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *