پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ووٹر محمد ارشد نے پی پی 32سے اجازت ملنے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے پرویز الٰہی کو قانون کے منافی الیکشن لڑنے کی اجازت دی،استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت کالعدم قرار دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *