ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، عید تک کتنی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی ؟

لاہور (پاکستان امیج) ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہکر لیا گیا ہے ، عید الفطر تک کتنی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

روزنامہ “جنگ ” کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےآج سے نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخی شروع ہو گئی۔3 سال یا اس سے زائد مدت سے مسلسل نادہندہ ایک ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن عیدالفطر تک منسوخ کرنے کا ہدف ہے۔آج سے مزید 10 لاکھ گاڑی مالکان کو بذریعہ موبائل میسج ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی یاددہانی کروائی جائے گی اور بینک لیز والی گاڑیوں کو خصوصی ٹارگٹ کیا جائے گا کیونکہ بینک اپنی اقساط بمعہ مارک اپ لے لیتے ہیں لیکن ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *