اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط، سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیدیاگیا، سات رکنی بنچ ججز کے خط کے معاملے کی سماعت کرے گا،بنچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے،سپریم کورٹ خط کے معاملے کی سماعت بدھ کو کرے گی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا گیا تھا جس میں خفیہ اداروں کی جانب سے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *