6 ججز کے خط کا معاملہ ، انکوائری کمیشن کی تشکیل پر جماعت اسلامی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور ( پاکستان امیج )6 ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل پر جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کا اہم بیان آ گیا ، انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی شکایت پر انکوائری کمیشن قبول نہیں۔

اس معاملے پر اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست عدالتی فیصلے کا متقاضی ہے، ماضی میں اسی نوعیت کے کمیشن کی فائنڈنگ رپورٹس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے۔ کمیشن 60 روز میں اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *