شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(پاکستان امیج) شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد کی معافی منظوری یا کیس کی کارروائی آگے بڑھانے پر آئندہ سماعت پر فیصلہ ہو گا ۔ 28 ستمبر کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا جب کہ مئی میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *