نارتھ ناظم آباد میں پھل فروش انوکھے طریقے سے لٹ گیا

کراچی(پاکستان امیج)نارتھ ناظم آباد میں پھل فروش انوکھے طریقے سے لٹ گیااور اسے لیڈی ڈکیت نے اپنے ساتھی کیساتھ مل کر لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ میں دی گئی درخواست میں پھل فروش نعمت اللہ نے بتایاکہ طاہر ولا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل پر آنے والے مرد اور خاتون نے تربوز خریدے جن کی قیمت 680 روپے بنی، مجھ سے پوچھا 5 ہزار کا کھلا ہے،میں نے کہا کھلا مل جائے گا، پیسے کاٹ کر باقی واپس کردیے،اچانک سے انہوں نے کہا تربوز واپس کرو تم مہنگے دے رہے ہو،میں نے ان کے پیسے واپس کرکے تربوز واپس لے لیے۔

متاثرہ پھل فروش کے مطابق جیسے ہی ریڑھی پر کھڑا دوسرا گاہک گیا، یہ موٹرسائیکل پر واپس آگئے، خاتون نے لیڈیز پرس سے اپنا چھپایا ہوا پستول نکالا،مجھ سے دو ریڑھیوں کا کیش جو تقریباً 60 ہزار روپے تھے اور 2 موبائل فون چھین لیے۔ملزمان نے کیش کی صورتحال جاننے کے لیے تربوز خریدا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *