ارچنا پورن سنگھ نے ’کپل شرما شو‘ میں بناوٹی قہقہوں کا اعتراف کرلیا

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کپل شرما شو کے دوران بعض اوقات بناوٹی قہقہے لگانے پڑے جس پر وہ خوش نہیں تھیں۔

نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں شو میکرز کا خیال تھا کہ جس پنچ لائن پر وہ قہقہہ لگائیں گی وہ ہٹ ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوا اور خود ان کی ساکھ ہی بیٹھ گئی، ایسا بہت کم موقعوں پر ہوا ہے اور اکثر موقعوں پر ان کے قہقہے بناوٹی نہیں تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا کہ انہیں جعلی قہقہے لگانے پڑے ہوں اور اسی لئے وہ اب نیٹ فلکس پر بھی ہیں۔واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *