امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچے کی فائرنگ سے والدہ جاں بحق ہوگئیں

چارسدہ (پاکستان امیج) امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں کم سن بچے کی فائرنگ سے اس کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق عمرزئی میں امتحان میں پاس ہونےکی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ سے 9 سال کے بچے کی والدہ جاں بحق ہو گئیں، والد کی مدعیت میں بچے کے خلاف قتل خطا کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم بچے کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بچے کے والد کا بتانا ہے کہ اسکول سے گھر آکر بیٹے نے پستول سے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران گولی بچے کی والدہ کو لگی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *