اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزاتوں کیلئے اہداف پر مبنی پانچ سال کا روڈ میپ پیش کر دیاہے اور کہاہے کہ ہر تین ماہ بعد اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کایبنہ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ تمام وزارتوں کیلئے اہداف شیئر کر دیئے ہیں ،، اہداف کے حصول کیلئے تمام وزارتیں انسانی و وسائل کے مطابق جلد حکمت عملی بنائیں ،بعض وزارتوں کے اہداف 100 دن، 6 ماہ اور پانچ سال کیلئے ہیں ، چیف جسٹس نے معیشت کے استحکام کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ، پاکستان سے چینی اور گندم کی سمگلنگ کو روکنا ہوگا، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کرنے جارہے ہیں ، سرکاری اخراجات میں خاطر خواہ کمی لے کر آنی ہے ۔
Pakistan Image