حسن احمد اور سنیتا مارشل نے شوبز انڈسٹری کی شادیوں کی حقیقت بتا دی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی حسن احمد اور سنیتا مارشل نے شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی آپس میں ہونے والی شادیوں کی حقیقت بتا دی۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق حسن احمد اور سنیتا مارشل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے اداکار جوڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب دونوں میاں بیوی ایک ہی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں تو حسد اور عدم تحفظ پیدا ہوتا ہے اور جو لوگ اس بات سے انکار کرتے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

حسن احمد نے یہ اپنے تجربے کے بارے میں بھی بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں جب سنیتا پہلے سے ہی ایک اسٹار تھیں تو مجھے برا لگتا تھا لیکن میں نے ان جذبات کو اپنی گھریلو زندگی پر اثر انداز ہونے نہیں دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 4 سال پہلے تک میرے جذبات ایسے ہی تھے جن پر میں نے قابو پایا اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ کام سیکھ گیا اور انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *