سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی اسے ساری عدلیہ بھگتے گی:حامد خان کھل کر بول پڑے

کراچی (پاکستان امیج )تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اگر ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی ہے اسے ساری عدلیہ بھگتے گی ہائیکورٹ کے ججوں نے بہت سنگین الزامات لگائے ہیں، اس کی تحقیقات کیلئے عام کمیشن بنانا بالکل غلط ہوگا، یہ کمیشن اس قسم کی کاروائیوں میں ملوث لوگوں کو بچانے کی کوشش ہے،سپریم کورٹ کو وزیراعظم کو سمن کرکے ماتحت ایجنسیوں کے کنڈکٹ پر سوال کرنا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اگر ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی ہے اسے ساری عدلیہ بھگتے گی، سپریم کورٹ اس عمل سے عدلیہ کیلئے بہت خطرناک صورتحال پیدا کرے گی، آئندہ اس قسم کے معاملات ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کے ساتھ ہوں گے، یقین ہے سپریم کورٹ کا اجتماعی فیصلہ نہیں ہوسکتا اگر یہ فیصلہ کیا ہے تو افسوسناک ہے، پاکستان کے وکلاء سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی مخالفت کریں گے۔ حامد خان نے کہا کہ بنیادی حقوق کی اس سے بڑی خلاف ورزی کیا ہوسکتی ہے کہ ججوں کو دھمکیاں دے کر غلط کام کروانے کی کوشش کی جائے، چیف جسٹس ازخود نوٹس کارروائی کریں، چیف جسٹس کو وزیراعظم کو بلا کر بات کرنے کی کیا ضرورت تھی، ججوں کے الزامات ایگزیکٹو پر ہیں ایسے میں چیف جسٹس کو بلا کر بات کرنا نہیں بنتا ہے، سپریم کورٹ کو وزیراعظم کو سمن کرکے ماتحت ایجنسیوں کے کنڈکٹ پر سوال کرنا چاہیے۔

حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا ہے انہیں گائیڈنس دینی چاہیے، چیف جسٹس کو اپنی سربراہی میں کمیشن بنا کر اوپن کورٹ میں انکوائری کرنی چاہیے تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں نے تاریخی جرأت کا کام کیا ہے، ججوں کو مناسب ریلیف نہیں دیا گیا تو عدلیہ کیلئے بہت غلط مثال قائم ہوجائے گی۔ دونوں بار کونسلز کمپرومائزڈ ہیں، ہم جانتے ہیں ان کے کہاں کہاں رابطے ہیں، ان کی لیڈرشپ( ن) لیگ کے ساتھ ملی ہوئی ہے، اعظم نذیر تارڑ اس کے کرتا دھرتا ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *