سینٹ الیکشن ، خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر خواتین کے حلف نہ لینے سے کیا نقصان ہو سکتا ہے ؟ کنور دلشاد نے بتا دیا

لاہور(پاکستان امیج )سینٹ الیکشن ، خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر خواتین کے حلف نہ لینے سے کیا نقصان ہو سکتا ہے ؟سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن و صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کنور دلشاد نے بتا دیا ۔

’’جنگ‘‘ سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ لیکشن کمیشن آف پاکستان کو سینٹ کے الیکشن ملتوی کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے،پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ جمہوری دور میں ایوان بالا 11مارچ سے غیر فعال ہو گیا ہے۔اگر الیکشن کمیشن نے کے پی میں مخصوص نشستوں پر خواتین کا حلف نہ لینے کی بناء پر وہاں سینٹ الیکشن کا شیڈول ملتوی کر دیا تو الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینٹ کا انتخاب نہیں ہو سکے گا۔ ایوان بالا کے غیر فعال رہنے کا نقصان یہ ہوگا کہ کوئی قانون سازی نہیں ہو سکے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *