کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(پاکستان امیج ) کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کسان کارڈپر تصویر کو شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کسان کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔ کارڈ کے ذریعے قومی خزانے سے نواز شریف کی ذاتی تشہیر کی جا رہی ہے۔ قومی خزانے کو کسی بھی صورت ذاتی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی تشہیر کے لئے قومی خزانے کا استعمال کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ کسان کارڈ کے ذریعے نواز شریف کی تشہیر پر خرچ ہونے والا پیسہ نواز شریف سے ریکور کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *