دیکھنا ہوگا عدلیہ میں مداخلت کی روک تھام کا کیا بندوبست ہوسکتا ہے:صدر سپریم کورٹ بار بھی بول پڑے

اسلام آباد ( پاکستان امیج ) صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے حکومت پاکستان کے ساتھ انکوائری کمیشن پر اتفاق کیا ہے، ججوں کے خط میں اٹھائے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، عوام سچائی تک پہنچنے کا حق رکھتے ہیں کہ عدلیہ میں مداخلت کب سے ہورہی ہے، دیکھنا ہوگا عدلیہ میں مداخلت کی روک تھام کا کیا بندوبست ہوسکتا ہے۔

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے ۔پروگرام میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ریاضت علی ساھڑ نے بھی شرکت کی ۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ریاضت علی ساھڑ نے پروگرام میں کہا کہ ججوں کا سپریم جوڈیشل کونسل کے نام پر خط لکھنا خود ایک مسئلہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *