وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے ججز کے خط کے معاملے میں بڑی سیاسی جماعت کا نام لے لیا

کراچی (پاکستان امیج) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں ججوں کا معاملہ خصوصی طو رپر ایجنڈے میں ہوگا، کابینہ کی رائے کے بعد انکوائری کمیشن قائم کیا جائے گا کمیشن کیلئے دو تین نام ایسے ہیں جن کی غیرجانبداری کو ہمیشہ سراہا گیا ۔ پی ٹی آئی کو سوچ سمجھ کر باتیں کرنی چاہیے، پی ٹی آئی خود اپنے گریبان میں جھانکے ان کے دور میں کیا کچھ ہوتا رہا ہے، تحریک انصاف بھول رہی ہے کہ وہ خود اس سارے معاملہ میں فریق ہے، اس معاملہ میں تحریک انصاف کا کس حد تک کردار ہے شاید یہ شواہد بھی سامنے آئیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکا مزید کہنا تھا کہ ججوں نے چیف جسٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا جو میری سمجھ سے بالاتر ہے، خط کی کاپیاں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان کو ارسال کی گئیں، الزامات لگانے والے ججوں نے سپریم کورٹ کے نوٹس میں یہ معاملہ لانے کی خواہش ظاہر کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مشاورت پر بہت یقین رکھتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ چیف جسٹس نے کل فل کورٹ میٹنگ کی تھی،فل کورٹ کے بعد چیف جسٹس نے وزیراعظم کو ملاقات کا پیغام بھجوایا، وزیراعظم نے فوری طور پر چیف جسٹس کے پاس جانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم نے اس معاملہ کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا بلکہ فوراً سپریم کورٹ گئے، ملاقات میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور نے معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے برملا کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا یہ میری ریڈلائن ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *