ضمنی انتخاب کیلئے لاہور کے حلقہ سے حمزہ شہباز کے حمایت یافتہ امیدوار کو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں دیا گیا ، کسے ملا؟

لاہور (پاکستان امیج)لاہور کے ضمنی انتخابات میں لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نامزد امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے اپنے خالی کیے جانے والے حلقے پی پی 147 میں کبیر تاج اور ماجد ظہور کا نام دیا تھا تاہم اس حلقے شاہدرہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک ریاض ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے۔شہباز شریف کی جانب سے خالی حلقے پی پی 164 میں حمزہ شہباز اپنے قابل اعتماد ساتھی عمران گورایہ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے مگر اس حلقےمیں ایم این اے ملک مبشر کے قریبی رشتہ دار کو ٹکٹ دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *