بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل

ممبئی(پاکستان امیج) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور بالکل فِٹ نظر آرہی ہیں، مذکورہ تصویر میں انوشکا شرما سفید رنگ کے کُرتے کے ساتھ نیلے رنگ کی ڈینم میں ملبوس ہیں جبکہ تصویر میں وہ کافی خوش بھی لگ رہی ہیں۔

انوشکا شرما اپنی پوسٹ میں بھارتی موبائل فون برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں جبکہ مداح اُنہیں سوشل میڈیا پر واپس دیکھ کر بہت خوش ہوگئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ بہت جلد بھارت واپس آجائیں گی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں شرکت کرکے عوامی سطح پر منظرِ عام پر آئیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *