کوئی بھی ٹیوب ویل واسا کی اجازت کے بغیر نہیں لگ سکتا،جوبغیر اجازت لگے اسے سیل کردیا جائے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پاکستان امیج)سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کوئی بھی بور واسا کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا،کوئی بھی ٹیوب ویل واسا کی اجازت کے بغیر نہیں لگ سکتا،جوٹیوب ویل واسا کی اجازت کے بغیر لگے اسے سیل کردیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہاکہ ڈی سی نارووال نے سیل کئے ہوئے یونٹ کو سیاسی دباؤ پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیا،لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ ڈی سی نارووال اس پر اپنی رپورٹ جمع کرائیں،عدالت نے کہاکہ ڈی جی ماحولیات کو کسی بھی سیاسی دباؤ کی صورت میں عدالت کو آگاہ کرنا چاہئے۔

وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں 6ہزار درخت لگائے گئے ہیں،عدالت نے کہاکہ عدالت کی کوششوں کی وجہ سے اب تک 50ریچارج ویل لگائے جا چکے ہیں،اس سےبارش کے پانی کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی،وکیل واسا نے کہاکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں موجود ٹیوب ویلز پر میٹر لگا دیئے گئے ہیں،میٹر لگنے سے ایک مخصوص مقدار سے زیادہ پانی حاصل نہیں کیا جا سکے گا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *