قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہوں گے یا محمد رضوان ؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے 29 سالہ بابراعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا کپتان بدلنے کا فیصلہ کر لیاہے ، بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے ۔ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 71 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں جن میں سے 42 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 23 میں شکست کا سامنا رہا ۔

یاد رہے کہ محسن نقوی نے نئی سلیکشن کمیٹی کو قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سونپی تھی جس پر سلیکشن کمیٹی نے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں ۔ سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان اور بابراعظم کے نام کپتان کیلئے بھجوائے تھے اور حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے مشاورت کے بعد کر لیا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *