پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کتنی لیوی عائد کرنے کی تجویز دیدی گئی ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

اسلام آباد(پاکستان امیج) پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 20 سے30 روپے لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی” جیونیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لیوی نان ٹیکس ریونیوکی مد میں عائد کرنے کی تجویز ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن لیوی سے حاصل کرده ریونیو وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے 60 روپے لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *