کراچی(پاکستان امیج)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر 20 سے 25 روپے سستا ہوگیا، ڈالر 300 روپے سے اوپر نہیں جائے گا، سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضرور ہوگا۔ معاشی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
کراچی میں تاجر و کاروباری برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو بلا کر تفصیلات بتائیں اور حقائق سامنے رکھیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کافی چیزوں پر اتفاق ہوا ہے۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Pakistan Image