اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی،وزارت تجارت نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہو گی،صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہو سکے گا، آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت سکیم 2021کے تحت دی گئی ،ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022میں ترمیم کر دی گئی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں،رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا، گندم کی کاشت مقررہ ہدف دے 1.8فیصد زائد ہوتی ہے۔
Pakistan Image