اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا، وزیر داخلہ نے گزشتہ وز ہونے والے بشام واقعے پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی ،وزیر داخلہ اور سکیورٹی اداروں کی گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی ، وزیراعظم نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی۔
Pakistan Image