عدالت کا پاکستان ریلویز کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی (پاکستان امیج) کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق عدالت نے یہ حکم ٹرین حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں دیا۔عدالت نے حکم جان لیوہ حادثات ایکٹ 1855 کے تحت دیا۔یاد رہے کہ ڈھرکی کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس میں تصادم ہوا تھا۔اس ٹرین حادثےمیں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے لئے کراچی کی مقامی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *