بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف درخواست ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی جی کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب طاہر نے کیس کی سماعت کی،اڈیالہ جیل حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے،جیل حکام نے کہاکہ ہم نے رپورٹ جمع کرا دی ہے،رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی تفصیل اور قیدیوں کی تفصیل ہے،وکیل چیف کمشنر نے کہا کہ ہمیں رپورٹ جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دے دیں۔

عدالت نے کہاکہ اسلام آباد انتظامیہ کی اڈیالہ جیل حکم کے ساتھ کیا طے شدہ ہے وہ آپ جمع کرائیں،اسلام آباد کے زیرالتوا مقدمات کے کتنے قیدی کس طرح رکھے جا رہے ہیں جواب جمع کرائیں،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم جیل جاتے ہیں ڈیڑھ کلومیٹر پہلے چیک پوسٹ بنا دی ہے،کل بھی گاڑی دور کھڑی کرکے میں بائیک پر گیا ہوا تھا،عدالت نے رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *