ویرات کوہلی کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے ؟ خود ہی بتا دیا

کولمبو(پاکستان امیج)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتا دیا۔

ایشیا کپ میں بھارتی سپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ جب میں بڑا ہورہا تھا تو اس وقت میرے پسندیدہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر تھے اور آج کے دور میں انگلینڈ کے بین سٹوکس میرے پسندیدہ بلے باز ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو آج کے دور کا بہترین آل راؤنڈر تصور کیا جاتا ہے، بین سٹوکس نے ماضی قریب میں انگلینڈ کے لئے بہت سے کارنامے سر انجام دیئے، اسی باعث انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے گزشتہ سال لی گئی ریٹائرمنٹ کو بھی واپس لے لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *