جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور (پاکستان امیج ) اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے دلائل پہلے ہی مکمل کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور محمد خان بھٹی نے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *