بھارتی اداکارہ نے سگنل پر بھکاری کو چندہ دینے سے انکار کیا تو اس نے کیا کہا؟ سن کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے انوکھے واقعے کو شئیر کیا ہے، جس میں گدارگر کی ڈیمانڈ نے انہیں پریشان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کا کہنا تھا کہ ’تو آج، میں روڈ پر سگنل کی ہری بتی جلنے کی منتظر تھی، ایک شخص نے میری گاڑی کی کھڑکی پر دستک دی، کہا کہ میڈم کیا آپ میری پیسوں سے کچھ مدد کر سکتی ہیں؟‘جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’اس وقت میرے پاس کیش نہیں ہے، لیکن وہ بضد تھا کہ بونی نہیں ہوئی ہے صبح سے اور میرے چھوٹے چھوٹے بہن بھائی گھر پر ہیں۔جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میرے پاس کیش بالکل بھی نہیں ہے۔

جس پر بھکاری نے مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ سے کہا کہ تو میڈم گوگل پے کر دو، میں آپ کو اپنا گوگل پے نمبر دے سکتا ہوں۔اداکارہ نے یہ الفاظ سنتے ہی حیرانی کا اظہار کیا اور سکتے میں چلی گئیں، بھکاری کا کہنا تھا کہ میڈم ایک ہفتے کا راشن پانی کے حساب سے گوگل پے کرنا۔اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے حیران کر دیا ہے، اب کیا ہی بولوں؟ ڈیجیٹل انڈیا بہترین دکھ رہا ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ حنا خان اب بھارت میں گھریلو بہو کے طور پر جانی جاتی ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے اداکارہ مقبول ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں گھریلو بہو کا کردار نبھا چکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *