چترال حملہ، دفتر خارجہ نے افغان سفارتخانے کے سربراہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان دفتر خارجہ نے 6 ستمبر کو چترال میں دہشتگرد حملے پرافغان سفارتخانے کے سربراہ کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے افغان سفارتخانےکے سربراہ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا، خیال رہے کہ 6 ستمبر کی رات چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے 2 فوجی چوکیوں پر حملہ کیا گیا جس میں پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کرکے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوئے اور 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھاکہ افغانستان میں جدید ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ لگ گئے جن سے پاکستان پر حملے کیے جارہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *