وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیرمقدم

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے، عالمی برادری غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہئے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ میں دانستہ ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان جون1967 سے قبل سرحدوں والی فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے غزہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں غزہ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *