اسلام آباد(پاکستان امیج)سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی (ف)چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ۔
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہاکہ آج تک جمیعت علما اسلام کے علاوہ کسی پارٹی میں نہیں رہا،پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں،پاکستان کی معاشی بدحالی اور سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں،سب کو علم ہے پاکستان کن مسائل سے گزررہا ہے،ہم نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے، مجھے بلاول بھٹو صاحب کی طرف سے دعوت آئی تھی۔
9سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ سال وزارت داخلہ کی کابینہ کمیٹی کا رکن رہا،2021میں سینیٹ کی سب سے بڑی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا، 2022میں فیڈرل منسٹر سٹیٹ اور فرنٹیئرریجن بنایا گیا۔
Pakistan Image